آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ:بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ:بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے

دبئی:آئی سی سی نے ٹی 20 کی انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی ہے اور پاکستان کے بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی عالمی تنظیم (آئی سی سی )نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی 20 سیریز کے اختتام پر درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے مطابق بابر اعظم نے سب بلے بازوں کو پچھاڑتے 786 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا فہرست میں تیسرا نمبر ہے۔بابرا عظم کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ 10 میں جگہ نہ بناسکا۔


باﺅلروں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر پہلے،افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے جسپریت بمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کی ساتویں اور شاداب خان کی چودہویں پوزیشن ہے۔

آل راﺅنڈرز کی درجہ بندی میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔قومی ٹیم کے شعیب ملک 12 اور محمد حفیظ 15 نمبر پر موجود ہیں۔