کوئٹہ: 13 سالہ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل، بھائی نے اعتراف جرم کر لیا

کوئٹہ: 13 سالہ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل، بھائی نے اعتراف جرم کر لیا

کوئٹہ: کوئٹہ میں گذشتہ روز 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے کے الزام میں لڑکی کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔  ڈپٹی انسپکٹر جنرل عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم بچی کا بھائی ہے جسے شک کی بنیاد پر گذشتہ رات حراست میں لیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ہی زیادتی اور قتل کا اعتراف کر لیا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈی این اے کے لیے ملزم کے خون کا نمونہ لے لیا گیا ہے جسے دیگر شواہد کے ساتھ فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل کی رہائشی 13 سالہ بچی کو گذشتہ روز زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کے قتل کا مقدمہ اس کے بڑے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ بعدازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی اور پولیس نے شک کی بنیاد پر لڑکی کے دوسرے بھائی کو گرفتار کیا جس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں