دل کے مریضوں کیلئے خوشخبری، پاکستان نے معیاری سٹنٹ تیار کر لیا

دل کے مریضوں کیلئے خوشخبری، پاکستان نے معیاری سٹنٹ تیار کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں غیرمعیاری اسٹنٹ کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں بنائے جانے والے سٹنٹ تیاری آخری مراحل میں ہیں۔ تین ماہ کے اندر مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔ چیف جسٹس کے استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مقامی سٹنٹ معیاری ہوگا اور اسکی قیمت پندرہ ہزار روپے کے لگ بھگ ہو گی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ جون سے پہلے اسٹنٹ مارکیٹ میں لانے کی پوری کوشش کی جائے۔ مریض میں ڈالے گئے اسٹنٹ کا پورا ریکارڈ بھی ہونا چاہیے۔ مزید کہا کہ کسی کی کمزوری اوربیماری کافائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ عوامی مفاد کے معاملےمیں ادھرادھرکے چکرنہیں چلیں گے۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے پانچ سرکاری اور نجی اسپتالوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے گزشتہ تین ماہ میں ڈالے گئے اسٹنٹس اور انکی قمیت کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں