سعید انور کے بہنوئی کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا

سعید انور کے بہنوئی کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا

لاہور: سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔


 سابق کرکٹر سعید انور کی بہن شکیلہ انور کے شوہر اسد منیر کو گھر سے اغو کرلیا گیا جس کی درخواست انہوں نے تھانے میں جمع کرادی۔

شکیلہ انور نے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر اسد منیر کو گھر سے اغوا کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

درخواست کے متن میں بتایا گیا ہےکہ دس روز قبل رات ڈیڑھ بجے سرکاری گاڑیوں میں سوار وردی اور سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش افراد ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور ان کے شوہر اسد منیر کو اٹھا کر لے گئے۔

شکیلہ انور کی درخواست کے مطابق گھر میں گھسنے والے افراد لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سمیت کچھ ضروری دستاویزات بھی لگے۔شکیلہ انور کا کہنا ہےکہ ان کا اپنے شوہر سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق اسد منیر کے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے تاہم واقعے کا ابھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔