الیکشن کمیشن میں غیرملکی فنڈنگ کیس کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج

الیکشن کمیشن میں غیرملکی فنڈنگ کیس کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی ، پی ٹی آئی نے غیرملکی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے دائر ہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کو جانچ پڑتال کا اختیار ہے ، الیکشن کمیشن کو غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا مکمل اختیار مل گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی ،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا اختیار ہے ، درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں جاری پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت روکنے کی استدعا کی تھی۔