برطانیہ نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے : نواز شریف

برطانیہ نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے : نواز شریف


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بر طانیہ کے مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں،بر طانیہ نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ، دنیا کو چاہیے وہ دہشت گر دی کے خلاف پاکستان کی قر بانیوں کو تسلیم کر یں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک ملک نہیں پوری دنیا کی جنگ بن چکی ہے اور سب کو اس جنگ کو مل جل کر لڑ نا ہوگا ۔


جاتی امرا میں برطانیہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بر طانیہ کے مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں اور بر طانیہ نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے جوقر بانیں دیں ہیں اس کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی اور دنیا کو بھی چاہیے وہ دہشت گر دی کے خلاف پاکستان کی قر بانیوں کو تسلیم کر یں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک ملک نہیں پوری دنیا کی جنگ بن چکی ہے اور سب کو اس جنگ کو مل جل کر لڑ نا ہوگا ۔