گوادر اور چین کے بندرگاہوں والے شہروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پانچ معاہدوں پر دستخط

 گوادر اور چین کے بندرگاہوں والے شہروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پانچ معاہدوں پر دستخط

گوادر: پاکستان اورچین نے پیر  کو  گوادر  اور  چین کے بندرگاہوں والے شہروں کے درمیان تعاون کومضبوط کرنے کے ضمن میں پانچ معاہدوں اور  مفاہمت کی ایک دستاویز  پر  دستخط   کر دئیے۔

پیر کوگوادرفری زون کے فیز ون کے افتتاح کے بعد وزیراعظم شاہدخاقان عباسی  کی موجودگی میں دونوں ممالک کے نمائندوں نے پانچ معاہدوں اورمفاہمت کی ایک دستاویزپردستخط کئے.

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیرداخلہ احسن اقبال،وفاقی وزیرامورکشمیرمیرحاصل خان بزنجو، وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ،چین کے اوورسیزپورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چئیرمین ژانگ باؤ زونگ اورگوادرپورٹ اتھارٹی کے چئیرمین دوستین خان جمالدینی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جن معاہدوں پردستخط ہوئے ہیں ان میں گوادراورچین کی بندرگاہ تیان جن کوجڑواں بندرگاہیں اورگوادر اورچین کے شہرپیونگ کو  جڑواں شہر قرار د ینے کے معاہدے شامل ہیں، اسی طرح پاکستان سٹیٹ آئل ، جی آئی ٹی ایل اورگوادر کے درمیان قریبی تعاون کے معاہدے پردستخط کئے گئے۔

سیکیورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان اورچین کے فری ٹریڈزون کمپنی کے درمیان تعاون اور گوادر اورایچ اے ٹی اے ٹریڈسٹی کے درمیان معاہدوں پردستخط ہوئے ۔

دونوں ممالک کے نمائندوں نے گوادر کی ضلعی حکومت اورچائنااوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے درمیان تخفیف غربت اقدام کے ضمن میں مفاہمت کی ایک دستاویز پربھی دستخط کئے۔