افغانستان:امریکی فوجی اڈے پر بم حملے میں 11 اہلکار مارے گئے

افغانستان:امریکی فوجی اڈے پر بم حملے میں 11 اہلکار مارے گئے
کیپشن: afghanistan kabul blast افغانستان کابل دھماکہ

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اڈے پر بم حملے میں گیارہ افغان سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چار حملہ آور مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقعہ فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں گیارہ سیکیورٹی اہلکار مارے گئے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چار حملہ آور بھی انجام کو پہنچ گئے ہیں جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

افغانستان کی ملٹری اکیڈمی کے قریب ہی واقع اس فوجی اڈے سے پیر کی صبح دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری نے کہا کہ اس حملے میں 16 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں ، ان کے مطابق پانچ میں سے دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جبکہ دو کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے قبضے سے چار اے کے 47 بندوقیں، ایک خودکش جیکٹ اور ایک راکٹ لانچر بھی برآمد ہوا۔