بھارت میں ایم آئی آر مشین نے نوجوان کی جان لے لی

بھارت میں ایم آئی آر مشین نے نوجوان کی جان لے لی
کیپشن: maro india mumbai mri machine بھارت ممبئی ایم آر آئی مشین مار

ممبئی : اب خبردار ایم آر آئی سکیننگ مشین اب کی جان بھی لے سکتی ہے ، جی بھارت میں 32 سالہ نوجوان ایم آئی آر مشین میں پھنسنے کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے نجی ہسپتال میں 32 سالہ راجیش مارو ایم آر آئی مشین میں پھنسنے کی وجہ سے جان ہاتھ دھو بیٹھا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق سٹاف ممبر نے مارو کو آکسیجن کا سلنڈر ایم آر آئی مشین والے کمرے میں لے جانے کیلئے کہا تھا اور اس کو بتایا گیا تھا کہ مشین کا سوئچ آف پر ہے۔

مارو جیسے ہی آکسیجن سلنڈر کے ساتھ کمرے میں داخلہ ہوا تو ایم آر ائی مشین کی مقناطیسی لہروں نے اسے اپنی طرف کھینچا۔

پولیس کے مطابق مارو کی موت مائع آکسیجن جسم میں داخل ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے ، پولیس نے مشین آپریٹر اور ڈاکٹر کو دفعہ 302 کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

حکومت کی جانب سے مارو کے خاندان کے لیے پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔