عمران خان کا خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کا دل کھول کر مفت استعمال، 74 گھنٹے کا سفر کیا

عمران خان کا خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کا دل کھول کر مفت استعمال، 74 گھنٹے کا سفر کیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کا دل کھول کر مفت استعمال کرتے ہوئے ان پر 74 گھنٹے تک سفر کیا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے زیر استعمال دو ہیلی کاپٹر زکا دل کھول کر مفت استعمال کرتے ہوئے اس پر مجموعی طور پر 74گھنٹوں تک کا سفر کیا۔عمران خان متعدد بار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بنی گالہ سے پشاور، کوہاٹ، مردان، بٹگرام، چکدرہ،  ایبٹ آباد،  ہری پور،  چترال،  سوات  اور  نتھیاگلیگئے۔

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت نے 21 لاکھ روپے کی رقم ادا   کی اگر یہ سفر   پرائیوٹ ہیلی کاپٹرز  میں کئے جاتے تو ان کے اخراجات کروڑوں روپے بننےتھے۔