عاصمہ جیسے قتل کے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں: پرویز خٹک

عاصمہ جیسے قتل کے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں: پرویز خٹک


پشاور: وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کوہاٹ میں قتل ہونے والی عاصمہ کے والدین کے پولیس عدم تعاون کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قتل ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں میڈیا پہلے سویا رہا اور اب بتنگڑ بنا رہا ہے ۔ میڈیا کا کام اپوزیشن کو خوش کرنا ہے۔


ایک بیان میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہاکہ ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں ہماری کارکردگی میڈیا میں خراب ہوئی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ پبلک ہمارے ساتھ ہے لیکن میڈیا ہمیشہ الٹی بات کرتا ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم مجاہد آفریدی کو ڈھونڈ رہے ہیں اور پکڑنے کی کوئی گارنٹی نہیں دیتے ہیں ایک سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ قتل وغیر ہوتے رہتے ہیں یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے لیکن میڈیا مخواہ مخواہ بات کا بتنگڑ بنا رہا ہے میرا کام سسٹم چلانا اور ادارے بنانا ہے ادھر ادھر پھرنا نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ پہلے ماضی میں بھی ایسے کیسز ہوتے رہے ہیں اور میڈیا سویا رہا ہے ایسے کیسز تو مستقبل میں بھی ہوں گے۔ میڈیا اپنا اور ہم اپنا کام کریں گے لیکن میڈیا صرف اپوزیشن کو خوش کرتا ہے۔