آپ لبرل ہیں یا قدامت پسند، اب فیس بک بتائے گا

آپ لبرل ہیں یا قدامت پسند، اب فیس بک بتائے گا

لاہور : اگر آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں تو اب تک جان گئے ہوں گے کہ آپ کے دوست اور خاندان والے کس طرح کے سیاسی خیالات اور نظریات کے حامل ہیں۔

ویسے تو ہر کوئی اپنے خیالات کے آزادانہ استعمال کیلئے فیس بک کا سہارا لیتا ہے، لیکن اگر آپ ایک نیوٹرل انسان کی زندگی گزار رہے ہیں اور سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے، تو نہیں چاہیں گے کہ کوئی آپ پر آزاد خیال (لبرل) یا قدامت پسند (کنزرویٹو) کا ٹھپہ لگائے۔ لیکن فیس بک ایسا کر رہا ہے۔ فیس بک مسلسل ڈیٹا جمع کرتا رہتا ہے، جس کی بنیاد پر وہ آپ کو لبرل یا قدامت پسندوں کی فہرست میں شامل کر دیتا ہے۔

جو کچھ آپ لائک کرتے ہیں، پوسٹ کرتے ہیں یا شئیر کرتے ہیں۔ فیس بک اس ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے ایک فہرست تیار کرتا ہے، جس کے ذریعے آپ کو آپ کی پسند کے مطابق اشتہار پیش کئے جاتے ہیں۔

اگر آپ لبرل یا قدامت نہیں بھی ہیں، لیکن آپ نے ایسی ہی کسی پوسٹ پر لائک، کمنٹ یا شئیر کیا ہے تو اس فہرست کا حصہ بن جاتے ہیں۔