موجودہ سیاسی نظام نے قوم کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا:سراج الحق

موجودہ سیاسی نظام نے قوم کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا:سراج الحق
کیپشن: jui siraaj ul haq jamait e islamai جماعت اسلامی سراج الحق جے یوآئی

لاہور:جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی نظام نے قوم کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ، لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام اور حکمرانوں کے ہاتھوں ہونے والے استحصال نے قوم کو بری طرح مایوس کر دیا ہے ، اب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ نظام نے لوگوں غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اور ان سے عزت کی زندگی چھین لی ہے ۔مٹھی بھر کرپٹ اشرافیہ نے سیاسی جماعتوں اور سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔

 سیاسی جماعتیں جب تک کرپٹ ٹولے سے لاتعلقی کا اعلان کر کے انہیں اپنی صفوں سے نہیں نکالتیں ،سیاست اور جمہوریت میں شفافیت نہیں آئے گی ، ان لوگوں کا مقصد ہی جائز و ناجائز طریقے سے ذاتی اثاثوں میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار کے فریب اور دغابازی نے عوام کو بری طرح مایوس کیا ہے اور اب وہ ان کرپٹ حکمرانوں کوایک دن کیلئے بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔