38 پاکستانی غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہونے پر گرفتار

38 پاکستانی غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہونے پر گرفتار

دالبندین: ایرانی سرحدی حکام نے38 پاکستانیوں کو غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سرحدی حکام نے غیر قانونی طور پر 38 پاکستانیوں کو ایران میں داخل ہونے پر گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا۔

یہ پاکستانی روزگار کی تلاش میں مختلف ایجنٹوں کے ذریعے لاکھوں روپیہ دیکر ایران میں داخل ہوئے تھے اور ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔