ٹرمپ کی تنقید ، ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے مستعفی

ٹرمپ کی تنقید ، ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے مستعفی
کیپشن: fbi deputy director resign donald trump ایف بی آئی ڈپٹی ڈائریکٹر مستعفی

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید سے دلبرداشتہ ہو کر ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، ٹرمپ کی جانب سے عہدیدار پر سیاسی وابستگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید سے دلبرداشتہ ہو کر ایف  بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈریو مک کیب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو یہ سوال بھی پوچھا گیا تھا کہ اس نے کس جماعت کو ووٹ دیا تھا۔