میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کا قاتل بیرون ملک فرار

میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کا قاتل بیرون ملک فرار

کوہاٹ: رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو قتل کرنیوالا ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں گزشتہ روز بی ڈی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ بی بی کو گھر کے باہر ملزم نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، عاصمہ کوہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ مقتولہ کی میت اس کے آبائی علاقے لکی مروت منتقل کردی گئی جہاں اسے سپرد خاک کردیا گیا ہے۔مقتولہ عاصمہ بی بی نے دم توڑنے سے قبل واضح الفاظ میں مجاہد آفریدی نامی شخص کا نام لیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مجاہد آفریدی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم ایڈووکیٹ کا بھتیجا ہے اور عاصمہ کو رشتے سے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔دوسری جانب عاصمہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ مجاہد آفریدی پہلے سے شادی شدہ اور اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔ ملزم دبئی میں کاروبار کرتا ہے اور حال ہی میں وہ واپس آیا تھا۔ اس نے عاصمہ سے شادی کے لیے رشتہ بھی بھجوایا تھا تاہم شادی شدہ ہونے کی وجہ سے اسے انکار کردیا گیا تھا۔