بل گیٹس نے نوجوانوں کو کامیاب زندگی کی تین صلاحیتیں بتا دیں

بل گیٹس نے نوجوانوں کو کامیاب زندگی کی تین صلاحیتیں بتا دیں
microsoft owner bilgates مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس

نیویارک:مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایسی تین صلاحیتیں بتا دیں جن کو حاصل کر کے نوجوان مستقبل میں راج کر سکتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں روزگار کا حصول بالکل آسان ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے نوجوانوں کو ایسی تین صلاحیتیں بتا دیں جن کو حاصل کر کے وہ مستقبل میں بآسانی ملازمت حاصل کر سکیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ حساب ، معاشیات اور سائنس کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے والے لوگ مستقبل میں بآسانی چیلنجز سے نمبرد آزما ہو سکیں گے ، چاہے وہ روزگار کا حصول ہو یا زائد آمدن۔

انھوں نے کہا کہ آپ کو سوچنا ہوتا ہے کہ انجینئرز یا دیگر پروفیشنلز کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے اور اس کی بنیاد پر آپ کو اپنے مستقبل یا کاروبار کی طرف جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔