وزیر اعظم کی طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت
یہ قدم دو طرفہ تجارت اور عوام کے باہمی رابطے میں اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔فوٹو/ عمران خان فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ دن رات کام کر کے 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے تمام امور مکمل کر لیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ قدم دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور عوام کے باہمی رابطے میں اہم کردار ادا کرے گا۔