شوٹنگ کے دوران بھی مجھے زہر دینے کی کوشش کی گئی، ریما کا انکشاف

 شوٹنگ کے دوران بھی مجھے زہر دینے کی کوشش کی گئی، ریما کا انکشاف
کیپشن: مجھے کئی پروجیکٹ کرنے سے روک دیا گیا، اداکارہ۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ریما خان نے نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے عروج کے دور میں ہر طرح کی کامیاباں حاصل کیں لیکن کئی پریشانیوں کا سامنا بھی کیا حتیٰ کہ ساتھی اداکاراؤں کی وجہ سے مجھے بُرا وقت بھی دیکھنا پڑا اور کئی بار تو میری کردار کشی بھی کی گئی۔

ریما نے بتایا کہ ایک بار میرے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی اور یہاں تک کہ آصف رضا میر کے ایک کمرشل کی شوٹنگ کے دوران بھی مجھے زہر دینے کی کوشش کی گئی اور زہر دینے والے کو ایک لاکھ روپے بھی دیئے گئے تھے لیکن اُس خاتون نے ایسا کرنے سے منع کر دیا اور اس کے باوجود میں نے اس واقعے کی پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔

اداکارہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کئی پروجیکٹ کرنے سے روک دیا گیا اور مختلف طرح سے میرے اسکینڈل بنائے گئے۔

خیال رہے کہ لالی ووڈ میں طویل عرصے راج کرنے والی ریما خان شادی کے بعد امریکا منتقل ہو گئی ہیں تاہم وہ ان دنوں پاکستان آئی ہوئی ہیں۔