آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

دبئی : آئندہ سال ہونیوالی مختصر فارمیٹ کی عالمی کرکٹ جنگ کیلئے مقابلوں کی فہرست جاری ہو گئی، ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ دنیا کی 16 بہترین ٹیموں کے درمیان 45 میچز 18 اکتوبر سے 15 نومبر کو ہوں گے۔

سال کے اختتام پر ٹی 20 رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست، جبکہ 9 ویں اور 10 ویں ٹیم کو گروپ 1 اور گروپ 2 میں کوالیفائرز کا سامنا ہو گا۔