سعودی عرب میں ہزار کا نوٹ جاری ہو رہاہے یا نہیں؟

سعودی عرب میں ہزار کا نوٹ جاری ہو رہاہے یا نہیں؟
کیپشن: فو ٹو بشکریہ ۔۔۔ عرب نیوز

جدہ : سوشل میڈیا پر ایک ہزار کے نوٹ کی تصویر بڑے پیمانے پر شئیر کی جارہی ہے اور دعویٰ کیا جارہاہے کہ سعودی عرب ایک ہزار کا نیا نوٹ جاری کرے گا ۔

سعودی مالیاتی اتھارٹی ( ساما) وضاحتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ ساما نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ہزار کا نوٹ شئیر کیا جارہاہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

حکومت اس طرح کا کوئی نوٹ جاری کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں ، صارفین کو چاہیے کہ مستند خبروں کے لیے آفیشل ذرائع سے رجوع کریں ۔