پاکستان میں صدارتی نظام لانےکی کوشش کی جارہی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان میں صدارتی نظام لانےکی کوشش کی جارہی ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت اٹھارویں ترمیم کوختم کرنےکی کوشش کر  رہی ہےلیکن ہم وفاق کو اپنے حق پرڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گےلگتاہےپاکستان میں امریکاجیساصدارتی نظام لانےکی کوشش کی جارہی ہے،صدارتی نظام میں صوبےنہیں آزادریاستیں ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ  پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت اپنا کام کررہی ہے،سندھ خدمت میں سب سےآگے ہے،گمبٹ اسپتال جیسی سہولیات کوئی اورحکومت فراہم نہیں کررہی،گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ واحدادارہ ہےجہاں3اعضاکاٹرانسپلانٹ ہوگا،جب غریب عوام یہاں آکرمفت علاج کراتےہیں تومجھےخوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گمبٹ اسپتال ہماری خدمت کی ایک مثال ہے،سندھ کےڈاکٹرزپورےملک کےعوام کومفت اورمعیاری علاج کی سہولت دینگے،عمران خان کوجاکے تاریخ پڑھانی چاہئےہمارے صوبے اور ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہےعمران خان کوچیلنج کرتاہوں،گمبٹ جیسامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ کےپی میں بنا کر دیکھائیں۔ جب یہ ادارےوفاق کےماتحت تھےتوچندےپرچلتےتھےاین آئی سی وی ڈی جب وفاق کےپاس تھاتویہاں علاج بہت مہنگاتھا۔