وزیراعلیٰ عثمان بزدار آئی جی پنجاب سے ہاتھ ملائے بغیر چل دیے

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار آئی جی پنجاب سے ہاتھ ملائے بغیر چل دیے
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

ملتان : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج پولیس ٹریننگ اسکول ملتان میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حثییت سے شامل ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے وزیراعلیٰ کو شیلڈ پیش کی اور ساتھ ہی ان سے مصافحہ کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن شاید وزیراعلٰی کا دھیان کسی اور طرف تھا یا وہ جلدی میں تھے انہوں نے آئی جی پنجاب سے ہاتھ نہ ملایا اور چل دیے ۔ آئی جی پنجاب کا ہاتھ ہوا میں ایسے ہی رک گیا ۔

یہی وجہ ہے کہ آئی جی پنجاب کا مصافحے کیلئے بڑھایا گیا ہاتھ ہوا میں ہی رک گیا ۔تاہم ایک بار پھر آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پیچھے آئے اور انہیں انہیں مخاطب کرتے ہوئے ہاتھ مصافحے کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا جس پر وزیراعلیٰ رکے اور ان سے سلام لے کر آگے چل دیے ۔