'فیس بک ورچوئل دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بننے والی ہے'

 'فیس بک ورچوئل دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بننے والی ہے'
کیپشن: فوٹو بشکریہ: فیس بک

دبئی: روزانہ 8 ہزار فیس بک صارفین موت کا شکار ہوجاتے ہیں، اس صدی کے آخر تک فیس بک ورچوئل دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بن جائے گا  جس میں زندہ افراد  کی پر وفائلز سے زیادہ مردہ لوگوں کی پروفائل ہوں گی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، فیس بک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے. ٹوئیٹر ، واٹس ایپ، سنیپ چیٹ، ریڈ اٹ اور اس طرح کی بے شمار ویب سائٹس ہیں جن پر ملینز کے حساب سے صارفین موجود ہیں۔تقریبا 2 بلین سے زیاد صارفین فیس بک کا استعمال کرتے ہیں، واٹس ایپ 5۔ 1بلین، وٹس ایپ 1 بلین، اور ٹوئیٹر پر 336 ملین لوگ موجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اپنا زیادہ تر وقت ان ویب سائٹس پر  گزارتے ہیں  ان میں کچھ لوگ تو اس کے عادی ہو چکے ہیں ،سوشل میڈیا صارفین کے وارثوں  کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا کمپنیوں کو ضروری کوائف کے بعد ہمیں  اپنے پیاروں کے اکاؤنٹس تک رسائی دینی چاہیے۔