تحریک لبیک نے احتجاج کی کال دیدی ہے

 تحریک لبیک نے احتجاج کی کال دیدی ہے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

لاہور :سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ مسیح بریت کیس کیخلاف اپیل مسترد کر دی ، تحریک لبیک نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کی کال دیدی ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق،  قائم مقام امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ ڈاکٹر شفیق امینی نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کارکنوں کو فوری طور پر سڑکوں پر نکلنے کی کال دیدی ،کارکنوں کو پیغام دیا کہ اگر جیل بھرو کی تحریک شروع کرنی پڑی تو جیل بھرو تحریک پر بھی عمل کیا جا ئیگا عوام رسول کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے ۔

 

واضع رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر 2018 کو آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ آسیہ مسیخ پر رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کا الزام تھا ۔سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ تحریر کیا تھا جب کہ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلے میں اضافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔