شعیب اختر  نے  تنقید نہیں ذاتی حملے کیے ہیں، سرفراز احمد

شعیب اختر  نے  تنقید نہیں ذاتی حملے کیے ہیں، سرفراز احمد
کیپشن: فوٹو بشکریہ: آئی سی سی

کراچی :قومی  کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  کی تنقید پر اپنے درعمل میں کہا ہے کہ انہوں نے  تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملے کیےجس کا بے حد افسوس ہے۔ 

جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز چھوڑ کر وطن واپس آنے والے کپتان سرفراز نے خاموشی توڑ دی ،وطن واپسی پرسرفراز کا کہنا تھا کہ مجھے میرے کیے کی سزا مل گئی ،جو کچھ ہوا مجھے اس پر افسو س ہے ۔

 

 وطن واپسی پر کپتان سرفراز نے کہا کہ میں نے جو کچھ کیا مجھے اس کی سزا مل گئی ،اس معاملے پر پی سی بی نے بہترین کردار ادا کیا۔ پی ایس ایل میں بھر پور انداز میں میدان میں اتریں گے ۔

 

 یاد رہے کہ سرفراز احمد نے  جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے میچ میں نسلی تعصب پر مبنی فقرے  کسے تھے جس پر شعیب اختر نےکہا تھا کہ سرفراز بہت سستے میں چھوٹ گیا ہےاس پر دس میچز کی یا  تین ماہ کی پابندی بھی لگائی جاسکتی تھی۔