شاہ رخ خان کی کزن پشاور میں انتقال کر گئیں

شاہ رخ خان کی کزن پشاور میں انتقال کر گئیں
کیپشن: مرحومہ نورِ جہاں غلام محمد گاما مرحوم کی صاحبزادی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پشاور میں رہائش پذیر کزن نور جہاں عرف منی گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ نورِ جہاں کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے سے علیل تھیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کی نماز جنازہ رات بارہ بجے شاہ ولی قتال قصہ خوانی بازار پشاور میں ادا کی گئی۔

مرحومہ نورِ جہاں غلام محمد گاما مرحوم کی صاحبزادی تھیں۔ نورِ جہاں کا سیاست سے بھی تعلق رہا ہے اور وہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی دیرینہ کارکن تھیں۔

علاوہ ازیں وہ اندر شہر یونین کونسل کی کونسلر بھی رہ چکی تھیں۔