پولیس نے ایرانی، افغانی خواتین کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا

 پولیس نے ایرانی، افغانی خواتین کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا
ملزم سوشل میڈیا پر گروپ کے ذریعے فیملی ٹری اور اس کا موبائل ڈیٹا لے لیتا تھا، پولیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: ایرانی اور افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم عفان ندیم میرپور خاص سے گرفتار ہو گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خواتین کو بلیک میل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے۔


ملزم سوشل میڈیا پر گروپ کے ذریعے فیملی ٹری اور اس کا موبائل ڈیٹا لے لیتا تھا اور خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم ایسی ٹیکنالوجی بھی استعمال کرتا تھا جس سے چیٹ ایڈٹ ہو جاتی تھی اور سی ایل آئی بھی تبدیل کی جا سکتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے اور اسے میر پور خاص سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم ڈیڑھ سال سے ایک کمرے میں چُھپا ہوا تھا۔