چین سے پھیلنے والا خطرناک ترین وائرس کرونا متحدہ عرب امارات بھی پہنچ گیا

چین سے پھیلنے والا خطرناک ترین وائرس کرونا متحدہ عرب امارات بھی پہنچ گیا

چین سے پھیلنے والا خطرناک ترین وائرس کرونا متحدہ عرب امارات بھی پہنچ گیا۔اماراتی محکمہ صحت کے مطابق چین سے آنے والا ایک خاندان اس وائرس سے متاثرہ ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق العربیہ نے اردو نے بتایا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی وہاں موجودگی کا باقاعدہ اعلان کردیاگیاہے۔وزارت صحت نے بتایاہے کہ متاثرہ افرادکی حالت مستحکم ہے اور ان کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے جو چین کے شہر ووہان سے آیا ہے۔وزارت صحت نے باور کرایا ہے کہ ملک میں صحت سے متعلق تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی رابطہ کاری سے عالمی ادارہ صحت کے ہدایت کردہ معیارکے مطابق مطلوبہ احتیاطی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چین کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5974 ہو چکی ہے ، جبکہ وائرس سے اب تک 132 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔چین کے شہر ووہان میں نمودار ہونے والا کورونا وائرس متعدی وبا کے طور پر انسانوں کے درمیان منتقل ہو رہا ہے۔