صنم بلوچ طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئیں 

 صنم بلوچ طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئیں 

لاہور : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ کی طویل عرصے بعد تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔ ڈرامہ انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی ادکارہ حبابخاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی سیلفی شئیر کی ہے ۔ 

انسٹاگرام پر شئیر کردہ سیلفی میں حبا بخاری کے ہمراہ نامور اداکارہ و میزبان صنم بلوچ بھی موجود ہیں ۔ حبا بخاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دیکھو میرے ساتھ کون ہے ، سب کی پسندیدہ صنم بلوچ'۔

اداکارہ  نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " صنم بلوچ سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا 'َ

ایک طویل عرصے کے بعد صنم بلوچ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں اور وہ مختلف تبصرے کرکے اپنے جذبات کا اظہار بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔