یکم فروری سے سکول کھولنے کا مراسلہ جاری 

یکم فروری سے سکول کھولنے کا مراسلہ جاری 

لاہور: پنجاب میں پرائمری اور ایلمینٹری سکول یکم فروری سے کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام اداروں میں پچاس فیصد طلبا کلاسز میں حاضری دیں گے ۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے ، اب سکول 14 فروری تک بند رہیں گے اور دوبارہ پڑھائی کا سلسلہ 15 فروری سے شروع ہوگا۔  

تفصیلات کے مطابق صوبے کے اپر ایریاز میں سردی کی شدت کی وجہ سے چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، اس سے پہلے ان علاقوں میں سکول یکم فروری سے کھولے جانے تھے ، دوسری جانب   فیڈرل منسٹری ایجوکیشن نے بھی اپنا سال 2020-21 کلیندڑ جاری کردیا ہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق  نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا ، گرمیوں کی تعطیلات کی مدت 2 سے 31 جولائی تک ایک ماہ کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ، پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے۔ اسکول ایک سے چار اور چھٹی اور ساتویں کے یکم سے 15 جون تک امتحانات منعقد کریں گے۔

وزارت تعلیم کے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق ، پانچویں اور آٹھویں کلاس کے نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا ، جبکہ پہلی سے چوتھی اور ساتویں اور آٹھویں کلاسوں کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائے گا۔