خواجہ سرا رمل علی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

خواجہ سرا رمل علی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
سورس: File photo

لاہور، ٌپاکستان کی ٹرانس جینڈر ماڈل واداکارہ رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ۔ 

ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی کو پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کی رکنیت دی گئی ہے اور انہیں ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے ۔ 

 رمل علی کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے کوآرڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے ۔ رمل علی کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے  اور وہ اپنے جیسوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

رمل علی سات دن محبت ان ،رہبرا نامی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔ 

رمل علی  پچھلے دنوں بھی خبروں میں ان رہی  جب ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے بال کاٹ دیئے گئے تھے ۔