نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکا

 نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکا
سورس: File photo

 نئی دلی: بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکاہوا ہے۔دھماکے میں پانچ گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دھماکے  کے  باعث قریبی عمارتیں لرز کررہ گئیں  کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا عبدالکلام روڈ پر ہوا جہاں اسرائیلی سفارتخانہ بھی موجود ہے۔ فائر بریگیڈ کے ذرائع کے مطابق انہیں دھماکے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 45 منٹ پر ملی۔ موقع پر موجود تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔