پی ایس ایل سکس کا آفیشل گیت دوخواتین گلوکارائیں گائیں گی

پی ایس ایل سکس کا آفیشل گیت دوخواتین گلوکارائیں گائیں گی
سورس: File photo

اسلام آباد،پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا آفیشل گیت گلوکارہ نصیبو لعل اور آئمہ گائیں گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے آفیشل گیت کے لئے اس مرتبہ دو خواتین گلوکاروں کاانتخاب کیا ہے ۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے آفیشل ترانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔ آفیشل سونگ گلوکارہ نصیبو لعل اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادوجگائیں گی ۔ 

ذرائع کے مطابق کورونا وباء کے باعث پی ایس ایل کے آفیشل اینتھم کی تقریب نہیں کی جائے گی بلکہ اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کا اینتھم “تیار ہوں” علی عظمت، عارف لوہار، ہارون راشد اور عاصم اظہر نے گایا تھا، سیزن فور میں فواد خان جبکہ پی ایس ایل تھری، ٹو اور ون کا آفیشل اینتھم گانے کا اعزاز علی ظفر کو ملا تھا۔