آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

 آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
کیپشن: آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو ازدواج میں منسلک ہو گئیں
سورس: فائل فوٹو

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ نکاح کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ کراچی کی تقریب میں کسی سیاسی جماعت کے قائد یا سرکاری لوگوں کومدعونہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بختاور کی شادی سے متعلق چند دن بعد اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بڑی تقاریب ہوں گی۔ اسلام آباد کی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری افسران کو مدعو کیا جائے گا۔

لاڑکانہ میں ہونے والی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان سمیت دیگر کو مدعو کیا جائے گا جبکہ لاہور کی تقریب میں سیاسی شخصیات، پارٹی قائدین اور دیگر کو مدعو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوئی اور بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہو گی۔