سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی

سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی
کیپشن: سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد  ایک لاکھ 13 ہزار450 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کا اضافے کے بعد  97 ہزار 265 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے کی سطح پر آ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 44 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 836 روپے کا ہو گیا تھا۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 20 پیسے کی کمی سے 160 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 18 پیسے کی کمی سے 160 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔