سابق گلوکارہ نے فواد چوہدری سے ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ کردیا

سابق گلوکارہ نے فواد چوہدری سے ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ کردیا
سورس: File photo

لاہور،شوبز کی رنگا رنگ دنیا سے کنارہ کشی کرنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بسنت اور شیشہ کیفے بند کرسکتے ہیں تو ٹک ٹاک کیوں نہیں ۔ کیا آپ اور لاشیں چاہ رہے ہیں ۔ 

رابی پیر زادہ کا کہنا تھا کہ میں کسی شخصیت کے خلاف بات کرنے سے ڈرتی ہوں کیونکہ یہ گناہ ہے لیکن ہرروز ٹک ٹاک پر نوجوان نسل کو حرام موت مرتے دیکھ کر دل روتا ہے ۔

رابی پیرزادہ نے ٹک ٹاک کو الیکٹرک کاروں سے زیادہ خطرناک معاملہ قرار دیتے ہوئےاس کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔