پاکستان دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، سربراہ پاک نیوی

پاکستان دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، سربراہ پاک نیوی
کیپشن: پاکستان دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، سربراہ پاک نیوی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط 2021 اختتام پذیر ہو گئی ہے اور آپریشنل مشق کے دوران بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنز کو جانچا گیا ہے۔ 

جنگی مشق کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتیوں کا جائزہ لینا اور انہیں مستقبل کے خطرات کی مناسبے سے بہتر بنانا تھا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امیر البحر ایڈمرل امجد خان نے کہا کہ آپریشنل مشقوں کا انعقاد جنگی حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے تاہم دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز اور ملکی سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت اور آپریشنل تیاری اورمشقوں کے کامیاب انعقاد پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔