ملک میں کورونا   کے وارتھم نہ سکے، مزید 27 اموات

ملک میں کورونا   کے وارتھم نہ سکے، مزید 27 اموات

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا،آج مزید 27  مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 27 اموات کے بعد کورونا سے  جاں بحق ہونے والے افراد   کی مجموعی تعداد 29 ہزار 219 ہوگئی۔

گزشتہ روز 70ہزار 389کورونا ٹیسٹ کیے گئے   جن میں سے 7ہزار 963  افراد میں وائرس کی تصدیق  ہوئی، ایک دن میں کورونا کے کیس مثبت آنے کی شرح 11.31 فیصد رہی،کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا میں مبتلا ایک ہزار 375 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج  ہیں۔

مصنف کے بارے میں