چینی ترقی کے ماڈل کو پاکستان میں بھی لانا چاہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

چینی ترقی کے ماڈل کو پاکستان میں بھی لانا چاہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے چین کے دورے کا منتظر ہوں۔ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔ پاکستان جب بھی مشکل دور سے گزرا چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی۔ 

چینی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ کھڑا ہے۔ میں نے کوئی اولمپکس نہیں دیکھے لیکن چین میں اولمپکس دیکھنا چاہتا ہوں۔ دونوں ملکوں میں ستر سال پرانے تعلقات ہیں۔ عالمی وبا کے تناظر میں دیکھا جائے تو دیگر شعبوں کی طرح کھیل بھی بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیجنگ اولمپکس اس لیے بھی اہم ہیں کہ کورونا وبا کے پس منظر میں ہو رہے ہیں۔ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ چین کی سب سے بڑی کامیابی گزشتہ 40 سال کے دوران 70 کروڑ سے زائد افراد کو غربت نے نکالنا ہے۔ کوئی چین کا مخالف ہے یا دوست سے سب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں ۔کیونکہ میری بھی خواہش یہی ہے کہ پاکستان میں غربت کم ہو اور جب میں پہلی بار بطور وزیراعظم چین کے دورے پر گیا تو میری دلچسپی ان چیزوں کے بارے میں جاننا تھا جس سے غربت میں کمی ہوئی اور یہی ترقی کا  ماڈل  ہےجس سے غربت کم ہو امیر امیر تر اور غریب غریب تر نہ ہو پاکستان میں بھی لانا چاہتے ہیں۔