کراچی میں زیرتعمیر عمارت گر گئی، ایک مزدور جاں بحق 

کراچی میں زیرتعمیر عمارت گر گئی، ایک مزدور جاں بحق 
سورس: File

کراچی : کراچی میں  زیرتعمیر عمارت کی  چھت گر گئی۔ 5 مزدور ملبے  تلے دب گئے۔ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مزدور چھت کی  بھرائی کر رہے تھے کہ  شٹرنگ گر گئی ۔جاں بحق  شخص کی شناخت ٹھیکیدار حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔