پنجاب: کورونا ٹیسٹ کی فیس میں کمی

پنجاب: کورونا ٹیسٹ کی فیس میں کمی


لاہور:  پنجاب میں بالآخر دوسال بعد کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ہونے والے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کر تے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا۔

 پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ( پی ایچ سی) کی جانب سے جاری مراسلے  کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ کی فیس محدود کرتے ہوئے 4800 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ   تمام سرکاری و نجی لیبارٹریز اور کلیکشن سینٹرز  کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے 6500 روپے کے بجائے صرف 4,800 روپے تک وصول کریں، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ لیبارٹری کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کا مطلب پولیمیریز چین ری ایکشن ٹیسٹ ہے اور فروری 2020 میں استعمال کے لیے اجازت ملنے کے بعد سے پی سی آر ٹیسٹ  کوویڈ کی تشخیص کے لیے گولڈ اسٹینڈرڈ ٹیسٹ تصور کیا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں