پنجاب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی

پنجاب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے اور اس ضمن میں مراسلہ جاری کرتے ہوئے نئی قیمت پر عملدرآمد نہ کرنے والی لیبارٹریوں کو سزا دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے لیبارٹریز اور ہسپتالوں کیلئے کورونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کی نئی قیمت 4 ہزار 800 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیمیں لیبارٹریز اور ہسپتالوں میں جا کر پی سی آر ٹیسٹ کی نئی قیمت پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی اور نئی قیمت پر عملدرآمد نہ کرنے والی لیبارٹریوں کو سیل اور جرمانے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ چائنیزکٹ کےساتھ کوروناکا پی سی آرٹیسٹ 1200 سے 1300 میں ہوجاتا ہے، ترکی اوریورپین کٹس کے ساتھ کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر 2 ہزار تک لاگت آتی ہے لیکن نجی ادارے کورونا کا ٹیسٹ 4 ہزار سے 7 ہزار روپے تک میں کر رہے ہیں۔ 
ماہرین کے مطابق پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا سارا سامان باہر سے آتا ہے، میڈیکل امپورٹ مافیا نے کورونا پی سی آرکٹس اور سامان کی درآمد پر اربوں کمائے، پاکستان میں کورونا پی سی آر کٹس مقامی طور پر تیار ہونی چاہئیں اور صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن اور این سی او سی کو اس پر کردار ادا کرنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں