بلاول بھٹو اقوام متحدہ میں  اسلام و فوبیا کیخلاف ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے

 بلاول بھٹو اقوام متحدہ میں  اسلام و فوبیا کیخلاف ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے

اسلام آباد :(سردار شیراز خان) بلاول بھٹو 18 مارچ کو اقوام متحدہ میں  اسلام و فوبیا کیخلاف ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اگلے دو ماہ میں امریکہ کے تین دورے کریں گے۔بلاول بھٹو 7 فروری کو  امریکن کونسل آف چرچز کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن بھی  دعائیہ تقریب میں شر یک ہونگے اور خصوصی  خطاب کریں گے۔ 

کونسل آف  چرچز کے ناشتے میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی مختلف شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ،  لیکن اس سال ابھی تک  بلاول بھٹو کے علاوہ  کسی اور کی شرکت  کی تصدیق نہیں  ہو سکی ۔ 

اس کے علاوہ  وزیر خارجہ بلاول بھٹو 8 مارچ کو  اقوام متحدہ کے زیر اہتمام  مسلم خواتین کے حوالے سے عالمی کانفرنس  اور 18مارچ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اسلامو فوبیا  کے حوالے سے خصوصی تقریب میں بھی  شرکت کریں گے۔

واضح  رہے کہ مسلم ممالک نے اقوام  متحدہ  کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی تحریک  پیش کی تھی۔  جس پر اقوام متحدہ نے ہر سال 15مارچ کو یہ دن عالمی سطح پر منانے کی منظوری دی تھی۔