ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو شکست دیدی

 ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو شکست دیدی

 اسلام آباد: ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو دو کے مقابلے میں 12 رنز سے شکست دے دی۔


پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے تیسرے روز  کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 2 کے مقابلے میں 12 رنز سے ہرا دیا۔ ٹورنامنٹ کی سپرفور لائن اپ مکمل ہوگئی، فخرشاہ گروپ اے سے سری لنکا اور فلسطین جبکہ گروپ بی سے پاکستان اور بنگلہ دیش نے سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا  ۔

خیال رہے تیسرے روز دوسرا میچ  بھارت اور نیپال جبکہ تیسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  کھیلا جائے گا ۔