مریم کی آمد پر پٹرول، ڈیزل مہنگا کرکے سلامی دی گئی ہے، شیخ رشید

 مریم کی آمد پر پٹرول، ڈیزل مہنگا کرکے سلامی دی گئی ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ مریم کی آمد کے پہلے روز ہی 35، 35 روپے پٹرول اور  ڈیزل مہنگا کرکے سلامی دی گئی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا کہ   پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری سپریم کورٹ کے کندھوں پر آگئی ہے ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

 شیخ رشید  نے کہا کہ الیکشن کرانے ہوں گے یا پھر جھاڑو پھر جائےگا، غریب کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار کی جائے،عوام اداروں سےلڑے گی نہیں اور چوروں کو چھوڑے گی نہیں۔