وزیر خارجہ بلاول بھٹو دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ۔

وزیر خارجہ کی آمد پر روس کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیداران ، پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے اُن کا استقبال کیا ۔

وزیر خارجہ روس کا دورہ انکے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔ دونوں وزراء خارجہ کل باضابطہ ملاقات کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں