آپریشن خیبر فور، وادی راجگال کا ایک سو دس مربع کلو میٹر کا علاقہ کلیئر

 آپریشن خیبر فور، وادی راجگال کا ایک سو دس مربع کلو میٹر کا علاقہ کلیئر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور فورسز کی جانب سے واگزار کیے گئے علاقوں وچا، وانا، باغ، زیارت سیریح اور پاک ڈارا میں سرچ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجاب رینجرز نے محکمہ انسداد دہشت اور پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کیں۔اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 42 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد مبینہ طور پر دہشت گردوں کو لاہور اور اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں پناہ دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ پاک فوج نے رواں ماہ کے آغاز میں ردالفساد کے تحت خیبر ایجنسی کی وادی راجگال کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن خیبر 4 شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں