نواز شریف طویل عرصہ وزیراعظم رہنے کا ریکارڈ بھی نہ توڑ سکے

نواز شریف طویل عرصہ وزیراعظم رہنے کا ریکارڈ بھی نہ توڑ سکے

لاہور: نواز شریف پاکستان کے سب سے زیادہ عرصے وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ نہ توڑ سکے اور اگر نواز شریف 11 دن مزید نااہل قرار نہ دیے جاتے تو لیاقت علی خان کا ریکارڈ توڑ دیتے۔

نواز شریف واحد شخصیت ہیں جو 3 مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے اور 3 ہزار 285 دن وزیراعظم کے عہدے پر رہے جبکہ وہ اس بار صرف 1513 دن وزیراعظم کے عہدے پر رہ سکے۔

لیاقت علی خان سب سے زیادہ عرصہ 1524 دن وزیراعظم پاکستان رہے انہیں لیاقت باغ راولپنڈی میں گولی مار دی گئی تھی۔

بے نظیر بھٹو 2 مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئیں اور وزیراعظم ہاؤس میں لگ بھگ 1825 دن قیام کیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے خط نہ لکھنے پر توہین عدالت کی سزا سنا کر 19 جون 2012 کو نااہل قرار دیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دے دیا۔ اس اہم عدالتی فیصلے میں نواز شریف کو فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے جبکہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں