شہباز شریف کو نیا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا: ذرائع

شہباز شریف کو نیا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا: ذرائع

اسلام آباد: نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کو نیا وزیراعظم لانے میں بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا کہ کس کو وزیراعظم بنایا جائے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے اب اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کو نیا وزیراعظم بنایا جائے گا اور ان کے ایم این اے بننے تک عبوری وزیراعظم لایا جائے گا۔

عبوری وزیراعظم کی دوڑ میں چودھری نثار، سردارایاز صادق، چودھری جعفر اقبال، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی شامل ہیں اور ان میں سے کسی ایک نام کو آج حتمی شکل دی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے پارٹی کے صدر کے عہدے کے لئے کلثوم نواز کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہو گا۔

یاد رہے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں